بچی سے زیا دتی کی تصدیق ، تشدد کا نشانہ بھی بنا یا گیا ، میڈیکو لیگل آفیسر
کراچی( کرائم رپورٹر) اورنگی ٹاﺅن کے علاقے بلوچ پاڑہ سے لاپتہ ہونے والی بچی کو قتل کرنے سے پہلے زیادتی اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا عباسی شہید اسپتال میں کمسن رابعہ کی لاش کا پوسٹمارٹم کرنے والی خاتون میڈیکو لیگل آفیسر ڈاکٹر روبینہ نے زیادتی کی تصدیق کردی۔ ڈاکٹر روبینہ کے مطابق بچی کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا اور گلا گھونٹ کر ہلاک کیا گیا جبکہ 8 سالہ رابعہ کے جسم پر سگریٹ جلائے جانے کے نشانات بھی پائے گئے ہیں۔