گجر پورہ ، تیزرفتار ٹرک کی ٹکر موٹر سائیکل سوار 2 دوست جاں
لاہور (سٹاف رپورٹر) تھانہ گجر پورہ کے علاقہ میں تیزرفتار ٹرک کی ٹکر سے 2 موٹر سائیکل نوجوان جاں بحق ہوگئے۔ کرول گھاٹی کے قریب موٹر سائیکل سوار دو دوست 17 سالہ اللہ دتہ اور 18 سالہ بابر جا رہے تھے کہ تیزرفتار ٹرک نے ٹکر مار دی جس سے دونوں دوست شدید زخمی ہوگئے جبکہ ٹرک ڈرائیور فرار ہوگیا۔ دونوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ورثا کو اطلاع کردی گئی ہے جبکہ ٹرک ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔