ڈپٹی ڈائریکٹر انٹی کرپشن راولپنڈی کی تعیناتی عدالت عالیہ میں چیلنج
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں ڈپٹی ڈائریکٹر انٹی کرپشن راولپنڈی کی تعیناتی چیلنج کر دی گئی پٹیشنرعبدالرزاق ڈوگر کے وکیل راجہ خالد نوید بھٹی ایڈووکیٹ نے رٹ میں موقف اختیار کیا کہ ڈپٹی ڈائریکٹر انٹی کرپشن راولپنڈی کے عہدے پر چوہدری عامر عباس کی تعیناتی میںحکومت پنجاب نے قانونی تقاضے مدنظر نہیں رکھے اورگریڈ17 کا افسر اٹھارہویں گریڈ پر تعینات نہیں ہوسکتا یہ اقدام2007ء کے رولز کی خلاف ورزی ہے ان کا تعلق اوآفس منیجمنٹ گروپ سے ہے جبکہ یہ سیٹ ڈسٹرکٹ منیجمنٹ گروپ کے افسرکی ہے ۔