منشیات اور جعلی چیک کے مقدمات میں نامزد 2 ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں خارج
راولپنڈی (نیوزرپورٹر)راولپنڈی کی ماتحت عدالتوں نے منشیات اور جعلی چیک کےمقدمات میں نامزد2 ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں خارج کرتے ہوئے انہیں جیل بھجوا دیا۔منگل کوایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج راجہ قمر سلطان نے تھانہ پیرودھائی میں درج لاکھوں روپے کابوگس چیک دینے کے مقدمہ میں ملزم انوار جبکہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حسنین اظہر شاہ نے تھانہ چونترہ میں درج منشیات کے مقدمہ میں ملزم آصف کی درخواست ضمانت خارج کرتے ہوئے اڈیالہ جیل بھجوا دیا۔