اسرار احمد خان عباسی ایس ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول تعینات
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) سابق سی پی او راولپنڈی اسرار احمد خان عباسی کو ایس ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول تعینات کردیا گیا ان کے پاس ایس ایس پی ڈسپلن و انسپکشن راولپنڈی ریجن کی بھی ذمہ داریاں ہوں گی اس سلسلے میں آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔