کانسٹیبل کی مبینہ تشدد سے ہلاکت، سروسز ہسپتال کے ڈاکٹرز کا درج مقدمات کیخلاف احتجاج، مریضوں کو مشکلات
لاہور (نیوز رپورٹر) سروسز ہسپتال کے ڈاکٹرز نے مبینہ تشدد سے ہلاک ہونیوالے کانسٹیبل کے حوالے سے درج ہونیوالے مقدمات کیخلاف گزشتہ روز احتجاج کیا۔ سروسز ہسپتال سمیت دیگر ہسپتالوں کے ینگ ڈاکٹرز نے بھی مظاہرے میں شرکت کی۔ ڈاکٹرز نے مطالبہ کیا کہ ہمارے خلاف جان بوجھ کر مقدمات قائم کئے گئے ہیں۔ اگر مقدمات واپس نہ لئے گئے تو احتجاج کا دائرہ وسیع کردینگے۔ ینگ ڈاکٹرز کے احتجاج کے باعث سروسز ہسپتال میں مریضوں کے علاج میں رکاوٹ پیدا ہوئی۔