’’ میاں صاحب اندر دی کوئی گل اے تے سانوں دسو‘‘ فضل الرحمن : بہت ہیں مگر اکیلے میں بتائوں گا : نوازشریف
اسلام آباد (آئی این پی) مسلم لیگ (ن)کے زیراہتمام ووٹ کو عزت دو سیمینار میں جے یو آئی (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے اپنے خطاب میں کہا کہ میڈیا میں کہا جاتا ہے کہ نوازشریف اداروں سے تصادم ختم کریں مگر میں نے تو کبھی نہیں دیکھا کہ نواز شریف نے اداروں سے تصادم کیا ہو ۔ انہوں نے نوازشریف کو مخاطب کرتے ہوئے پنجابی زبان میں کہا کہ میاں صاحب اندر دی کوئی گل اے تے سانوں دسو۔۔۔بعد ازاں اپنے خطاب میں میاں نواز شریف نے جے یو آئی (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اندر کی بہت سی باتیں ہیں مگر وہ سب کے سامنے نہیں آپ کو اکیلے میں بتائوں گا بعد میں سب کچھ عوام کو بھی بتائوں گا۔