محفل میلاد ہفتہ ولائے محمدؐ وآل محمدؐ کل منعقد ہوگی
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی)انجمن دختران اسلام ،ام البنین ڈبلیو ایف ،گرلز گائیڈ اور سکینہ جنریشن کے زیراہتمام مرکزی امامبارگاہ جامعہ المرتضیٰ جی نائن فور اسلام آباد میںمحفل میلاد ہفتہ ولائے محمدؐ وآل محمدؐ 19اپریل بروز جمعرات 3:30 بجے دن منعقد ہوگی۔شاعرہ آل عبا عابدہ تقی ،ذاکرہ سیدہ تہذیب زہرابخاری ،ذاکرہ میمونہ رباب کاظمی،ذاکرہ نگہت جعفری ، ذاکرہ سارا جبیں گلہائے عقیدت پیش کریں گی۔