فصلی بٹیروں کیلئے مسلم لیگ ن میں کوئی جگہ نہیں: خالد جوئیہ
کاہنہ (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد خالد جوئیہ آف جھیڈو نے کہا ہے کہ مشکل وقت میں ساتھ نہ دینے والوں کا مسلم لیگ (ن) میں رہنے کا کوئی جواز نہیں فصلی بیٹرے مشکل وقت میں اُڑ کر دوسر ے درخت میں جا بیٹھتے ہیں ایسے سیاسی رہنمائوں کی پارٹی میں کوئی گنجائش نہیں۔ نواز شریف کو انصاف دینے کی بجائے انتقام کا نشانہ بنانا دراصل زیادتی ہے۔ میڈیا پر پابندی لگانا بنیادی حقوق سلب کرنے کے مترادف ہیں ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے پارٹی کا گراف مزید بڑھ رہا ہے۔