ووٹ کو نیلام کرنے والے آج کس منہ سے عزت دو کی باتیں کر رہے ہیں: عدنان ہنجرا
لاہور (خبر نگار) پیپلز پارٹی لاہور کے سابق ڈپٹی سیکرٹری چودھری عدنان اصغر ہنجرا نے کہا ہے کہ ووٹ کو عزت دو کی مہم چلانے والے کس منہ سے ووٹ کی عزت کی بات کر رہے ہیں پاکستان کی سیاست میں نواز شریف اور اس کے حواریوں نے ہمیشہ ووٹ کی عزت کو پامال بھی کیا اور نیلام بھی کیا شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے ایک دور میں کہا تھا میاں صاحب آج جو آپ غیر جمہوری قوتوں کو ساتھ ملا کر جمہوریت کی پامالی کر رہے ہیں ایک وقت آئے گا آپ چلائیں گئے اور آج وہ وقت آ گیا ہے کہ آپ چیخ بھی رہے ہیں اور چلا بھی رہے ہیں۔