الیکشن ڈیوٹی‘ بار بار یاددہانی کے بعد ملتان کی 195 سکولوں کے کوائف جمع کرا دئیے
ملتان (نمائندہ نوائے وقت) الیکشن ڈیوٹی کیلئے 195سکولوں نے اپنے کوائف جمع کرادئے ، بتایاگیا ہے کہ ملتان کے 196سکولوں سے الیکشن ڈیوٹی کیلئے اساتذہ اور عملے کے کوائف طلب کئے گئے تھے جس میں سے 60سے زائد سکول ایسے تھے جنہوں نے کئی بار یاد دہانی کے بعد کوائف جمع کرائے ذرائع کے مطابق اب بھی ایک سکول ایسا ہے جس نے اپنے کوائف جمع نہیں کرائے تاہم 195سکولوں کے کوائف الیکشن کمیشن کوارسال کردئیے گئے ہیں۔