قائداعظم کالونی چکری روڈ میں پانی کا بحران، مکین بوند بوند کو ترس گئے
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) چکری روڈ راولپنڈی میں واقع گنجان آباد قائداعظم کالونی کے مکینوں کو پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ کروڑوں روپے کی لاگت سے قائم کیا جانے والا پانی کی فراہمی کا منصوبہ بھی کامیاب ثابت نہیں ہوا۔ علاقہ کے مکینوں کے ایک وفد نے بتایا ہے کہ قائداعظم کالونی میںکروڑوں روپے کی لاگت سے پانی کی فراہمی کا منصوبہ قائم کیا گیا تھا۔ اس کیلئے پائپ لائن بچھائے گئے، فی مکان پیسے بھی وصول کئے گئے۔ چند ماہ تک پانی فراہم ہوا تاہم اب پانی کی فراہمی بند ہے۔ اور منصوبے کا پانی کہیں اور استعمال ہورہا ہے۔ مکین ٹینکروں کے ذریعے پانی منگوانے پر مجبور ہیں۔ جس کا نرخ 2 ہزار روپے فی ٹینکر تک پہنچ گیا ہے۔ علاقہ کے مکینوں نے کنٹونمنٹ بورڈ اور حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ قائداعظم کالونی میں پانی کی فراہمی شروع کی جائے اور منصوبہ کے ناکام ہونے کی تحقیقات کرائی جائے۔