اسلام آباد کے دیہی علاقوں کو بھی بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) اسلام آباد کے دیہی علاقوں کو بھی شہری علاقوں کی طرح سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ گھر گھر گیس، پانی، بجلی، صحت اور تعلیمی سہولیات فراہم کرنا میرا مشن ہے۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین یوسی 46حفیظ الرحمٰن ٹیپو نے مقامی لوگوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو بنیادی ضروریات اور سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام مسائل کی نشاندہی کریں حل کرنے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور میاں نواز شریف کے خلاف سازشیں کامیاب نہیں ہوں گی۔ آئندہ الیکشن میں بھی مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے کامیاب ہوکر حکومت بنائے گی اور ترقی کا یہ سفر جاری رہے گا۔