ملک محبوب الہٰی کی صاحبزادی کی رخصتی تقریب سیاسی اجتماع میں تبدیل
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) پی ٹی آئی کے رہنما اور کینٹ کے سابق امیدوار صوبائی اسمبلی ملک محبوب الہٰی اعوان کی صاحبزادی کی شادی ملک محمد قاسم آزاد اعوان کے ساتھ بخیر و خوبی انجام پائی۔ رخصتی کی تقریب مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کی شرکت کی وجہ سے بھرپور سیاسی اجتماع کی شکل اختیار کرگئی جن میں عوامی مسلم لیگ کے صدر شیخ رشید احمد، مسلم لیگ ضیاء کے صدر محمد اعجاز الحق، مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر چوہدری تنویر خان، ملک ابرار احمد ایم این اے، راجہ محمد حنیف ایم پی اے، مسلم لیگ ق کے محمد بشارت راجہ، محمد ناصر راجہ، رضوان صادق، پی ٹی آئی کے رہنما ڈاکٹر شہزاد وسیم، عامر محمود کیانی، اعجاز خان جازی، عمارصدیق خان، چوہدری عدنان، زوہیب آفریدی، حاجی انجم قریشی، حافظ حسین احمد ملک، ممبران کنٹونمنٹ بورڈ و یوسیز اور معززین علاقہ شامل تھے۔