نانی کیخلاف5 سالہ بچی کی تحویل کیلئے دائر درخواست خارج
راولپنڈی (نیوزرپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سعادت حسین ملک نے نانی کیخلاف5 سالہ بچی کی تحویل کیلئے دائر درخواست خارجکر دی،عبید الرحمن نامی شخص نے بچی کی نانی رختاج بی بی کیخلاف عدالت میں درخواست دی کہ اس نے سائل کی ساڑھے 5سالہ بچی کو زبردستی حبس بے جا میں رکھا ہوا ہے۔منگل کو وکیل صفائی نے دلائل میں کہا کہ بچی کی والدہ کی وفات کے بعد وہ نانی رختاج بی بی کے ساتھ رہائش پزیر ہے جسے 5 سال سے والد عبید الرحمن نے خرچہ تک ادا نہیں کیا عدالت نے دائر درخواست بعد سماعت خارج کر دی ۔