روٹ پورا نہ کرنے، خواتین کی سیٹوں پر مرد بیٹھانے اور چھتوں پر سواریاں لے جانے والی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈائون کا فیصلہ
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) آئی جی پولیس اسلام آباد ڈاکٹر سلطان اعظم تیموری کی ہدایت پر ٹریفک پولیس نے روٹ پورا نہ کرنے والی پبلک سروس گا ڑ یو ں ، خواتین کیلئے مختص کی گئی سیٹو ں پر مردوں کو بٹھانے ، گا ڑ یو ں کی چھتوں پرشہریوں خصوصاً طلباء کو بٹھانے والی گا ڑ یو ں کے خلاف کریک ڈائون کا فیصلہ کر لیاگیا ٹریفک قوانین کے ایک سے زائد دفعہ خلاف ورزی کرنے پر روٹ پرمٹ کینسل کر دیا جائے گا ،زائد کرایہ کے متعلق شہریوں کی شکایات کے ازالہ کیلئے خصوصی اقدامات ٹرانسپوٹرز کو کرایہ نامہ آویزاں کرنے کی ہدایات ، شہری اپنی شکایات ٹر یفک ہیلپ لا ئن 1915اور 0519261992-93 پر درج کرائیں،انسانی زندگیوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا ئیں گے ایس پی ٹریفک چوہدری خالد رشید نے یہ بات منگل کو پی ایس وی گاڑیوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کاآغاز کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ فیصلہ کیا گیا ہے ایک سے زائد دفعہ ٹریفک قوانین کے خلاف ورزی کرنے پر گاڑی کا روٹ پرمٹ منسوخ کر دیا جائے گا،کارروائی کیلئے اسلام آباد ٹریفک پولیس کے سپیشل سکواڈ تشکیل دے دیئے گئے ہیں جو اسلام آباد کی مختلف شاہراہوں اور چوکوں پر تعینات ہیں اور ٹریفک قوانین کے خلاف ورزری کرنے والی پبلک سروس گاڑیوں کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں ، اسی طر ح بغیر فٹنس سرٹیفیکیٹ چلنے والی اوراضا فی سیٹو ں والی گاڑیوں کے خلاف بھی سخت قانونی کاروائی کی جارہی ہے۔