بارود برآمدگی اور ٹارگٹ کلنگ سمیت دہشتگردی کے مقدمات میں شہادتیں قلمبند
راولپنڈی (نیوزرپورٹر)انسداد دہشت گرد ی راولپنڈی کی خصو صی عدالت نمبر1کے جج محمد اصغر خان نے بارود برآمدگی اور ٹارگٹ کلنگ سمیت دہشت گردی کے مقدمات میں شہادتیں قلمبند کرتے ہوئے مزید گواہان کو طلب کر لیا۔منگل کو عدالت نے ٹارگٹ کلنگ کیس میں ملزم عبدالواحد کیخلاف 3 گواہان کے بیان ریکارڈ کر کے سماعت24اپریل، بارودبرآمدگی کے مقدمات میں ملزم شمس الحیات کیخلاف سماعت 24اپریل،ملزم مبین کیخلاف سماعت 24اپریل، ملزم نور محمد کیخلاف سماعت 26اپریل جبکہ ملزم ڈاکٹر جاوید کیخلاف سماعت30 اپریل تک ملتوی کرتے ہوئے مزید گواہان کو طلب کر لیا ۔