ریلوے میں ہونے والی بے ضابطگیوں کا نوٹس لیا جائے،ڈاکٹر اشتیاق عرفان
راولپنڈی (نیوزرپورٹر) پریم یونین سی۔بی اے را ولپنڈی ڈویثر ن کے صدر ڈاکٹر اشتیاق عرفان نے الزام عائد کیا ہے کہ ڈی ایس راولپنڈی ڈویثرن نے ہیڈ کوارٹر کی طرف سے چند کٹیگری کے علاوہ روٹین کے لحاظ سے پروموشنزکے آر ڈر کو ماننے سے انکار کرتے ہوئے ہر قسم کی پرو موشن پرمصنوعی پابندیلگا دی ہے دوسری جانب ملازمین کے ریٹائرڈ ہونے کی وجہ سے بے شمار آ سامیاں خالی پڑی ہیں ریلوے حکام فوری نوٹس لیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی ایس آفس زون کے دورے موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ملازمین نے بتایا کہ ایک طرف توافسران کے شاہانہ اخراجات جاری ہیں جبکہ دوسری طرف دفاتر میں آثار قدیمہ کی کرسیاں، میز اور سٹیشنری نام کیلئے بھی نہیں ہے ۔انہوںنے الزام عائد کیا کہ ریلوے میں مزدوروں کی کمی کے باوجود افسران نے مزدروں کو اپنے گھروں اور بنگلوں کی نگرانی پر لگا رکھا ہے یہ افسران ریلوے کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں ۔ ڈاکٹر اشتیاق عرفان نے کہا کہ ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے انہوں نے وزیر ریلوے خوجہ سعد رفیق جی ایم ریلوے اور چیئرمین ریلوے سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے