میلسی: و ٹہ سٹہ کی شادی کا شاخسانہ پھوپھی نے کمسن بھتیجے کو زہر دے دیا
میلسی ( خبر نگار ) وٹہ سٹہ کی شادی کا تنازعہ ۔ پھوپھی نے کمسن دوسال کے بچے کو دودھ میں کالا پتھر پلا کر قتل کر دیا۔ پولیس نے کاروائی شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق میلسی مدینہ کالونی کے رہائشی محمد معراج کی شادی ویرسی واہن میں اس کی بہن مبینہ ناز کے وٹہ میں ہوئی چند روز قبل محمد معراج نے اپنی بیوی مسرت پروین کو گھر سے نکال دیا جو اپنے بچے محمد شیراز کو لے کر میکے موضع ویرسی واہین چلی گئی تھی اسی رنجش کی بناء پر گذشتہ شب مبینہ ناز نے دودھ میں کالا پتھر ملا کر اپنے کم سن بھتیجے محمد شیراز کو پلا دیا جس سے اس کی حالت غیر ہوگئی اس بچے کو فوری طور پر بہاول پور وکٹوریہ ہسپتال پہنچادیا گیا، جہاں پر طبی امداد کے بعد بچہ دم توڑ گیا۔ اطلاع پر پولیس نے نعش اپنے قبضہ میں لے کر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میلسی پہنچا دیا گیا جہاں پر پوسٹمارٹم کے بعد اسے وارثان کے حوالے کر دیا اور پولیس نے ورثاء کی درخواست پر کاروائی شروع کر دی ۔