بھارتی سکھ یاتریوں کی گورو دوارہ سچاسودا فاروق آباد میں رسم متھاٹیکی
ننکانہ صاحب(نامہ نگار) بیساکھی تہوار میں شرکت کے لئے 1796بھارتی سکھ یاتری منگل کے روز خصوصی بسوں کے ذریعے سکیورٹی کے کڑے حصار میں گورودوارہ سچا سودا کی یاترا کے لئے فاروق آباد روانہ ہوئے جہاں یاتریوں نے متھاٹیکی کی رسم ادا کی اور دوبارہ انہی بسوں پر سوار ہوکر شام گئے تک واپس گورودوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب پہنچ گئے، سکھ یاتریوں کی ننکانہ صاحب سے گورودوارہ سچا سودا (فاروق آباد) روانگی اور واپسی کے موقع پر ضلعی پولیس کی طرف سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے سکھ یاتری ننکانہ صاحب میں واقع ساتوں گورودواروں کی یاترا کرنے کے علاوہ اپنی مذہبی رسومات اکھنڈپاٹھ ودیگر کی ادائیگی میں مصروف ہیں۔ بھارتی سکھ یاتری آج مورخہ 18اپریل کو خصوصی ٹرینوں کے ذریعے گورودوارہ ڈیرہ صاحب(لاہور) روانہ ہوجائیں گے۔