صبوحی دہلوی کی شاعری محبت اور امن کا درس دیتی ہے
ملتان (سماجی رپورٹر) ممتاز معروف دانشور صبوحی دہلوی کے شعری کلیات کی تقریب رونمائی ملتان ٹی ہائوس میں منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر محمد امین نے کی جبکہ مہمان خصوصی وی سی زرعی یونیورسٹی ڈاکٹر آصف علی تھے۔ مقررین ڈاکٹر امین، ڈاکٹر آصف علی، محمد انور معین زبیری اور ڈاکٹر مختار ظفر نے صبوحی ہلوی کی شخصیت، فن اور انکے شعری کلیات جام صبوحی پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ صبوحی دہلوی کا شاعری مجموعہ جام صبوحی حب الوطنی کے جذبوں سے سرشار ہے۔ ان کی شاعری محبت، امن کا درس دیتی ہے۔ ان کے پیغامات کسی خاص خطے کے لئے محدود نہیں بلکہ انہوں نے پورے عالم اسلام کی بات کی ہے۔ کلیات کے صبوحی دہلوی کے حوالے سے پروفیسر ڈاکٹر سید محمد علی، وسیم ممتاز، ڈاکٹر امتیاز بلوچ، شاکر حسین شاکر، رضی الدین رضی، اظہر سلیم مجوکہ، عارف معین بلے و دیگر نے بھی اظہار خیال کیا۔