نشتر سمیت صوبہ کے 9بڑے ہسپتالوں میں ایم ایس کے عہدہ پر تعیناتی کیلئے درخواستیں طلب
ملتان( نمائندہ خصوصی) محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب نے نشتر ہسپتال سمیت صوبہ کے 9بڑے ہسپتالوں میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کے عہدہ پر تعیناتی کیلئے درخواستیں طلب کرلی ہیں۔ گریڈ19یا اس سے اوپر کے ڈاکٹر ایم ایس کے عہدہ پر درخواستیں دینے کے اہل ہوں گے۔ ایم بی بی ایس کے ساتھ ایم بی ایچ، ڈی ایچ اے، ڈی ایم سی ایچ، ڈی پی ایچ، ایم ایچ ایم، ڈی ایچ ایم، ایم ایس سی(میڈیکل ایڈمن) مساوی یا زائد تعلیم کے حامل ہونا ضروری ہوگا۔