ٹیچنگ ہسپتالوں کی انتظامیہ کو مفت ادویہ اور صاف پانی کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت
ملتان( نمائندہ خصوصی) محکمہ سپیشلائزاڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب کے تحت صوبہ بھر کے ٹیچنگ ہسپتالوں میں ادویات، معیاری پانی کی فراہمی ہسپتالوں میں موجود طبی فضلہ بارے اجلاس منعقد ہوا۔ جس کی صدارت صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے کی۔ ویڈیو لنک کے ذریعے لی جانے والی اس میٹنگ میں صوبہ کے ٹیچنگ ہسپتالوں کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز ایم ایس کو خصوصی ہدایات دی گئیںکہ وہ ہسپتالوں میںمریضوں ان کے لواحقین کیلئے معیاری پانی ادویات کی مفت فراہمی کو یقینی بنائیں اور ساتھ ہی ہسپتالوں میںموجود طبی فضلہ کو بروقت تلف کرنے بارے بھی اقدامات اٹھائیں۔