پی ایچ اے سے مذاکرات کامیاب، متعدد ایڈورٹائزنگ کمپنیوں کی فوری واجبات ادائیگی کی یقین دہانی
ملتان (خبر نگار خصوصی) پی ایچ اے اور رجسٹرڈ ایڈورٹائزنگ کمپنیوں کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں۔ ایک درجن سے زائد کمپنیوں نے واجبات کی فوری ادائیگی کی یقین دہانی کرا دی ہے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر مارکیٹنگ حافظ محمد اسامہ کے مطابق کمپنیوں کے تحفظات دور کر دیئے گئے ہیں تمام سٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلیں گے ایڈورٹائزنگ فیس ادارہ کی آمدن کا ذریعہ ہے اس پر سمجھوتہ نہیں ہوگا۔