عام انتخابات کیلئے جوڑ توڑ شروع، تحصیل شجاع آباد میں نئے چہرے بھی سامنے آنے کا امکان
ظریف شہید( خبرنگار)ذرائع کے مطابق انتخابات کے لئے جوڑ توڑ کی سیاست شروع ہوچکی ہے جسمیں حلقہ 159وحلقہ 158میںقومی اسمبلی و صوبائی اسمبلی کی سیٹوں پر پرانے امیداروں کے ساتھ نئے چہروں کی بھی آمد متوقع ہے اور ان حلقوں میں ایک بڑی تبدیلی کا امکان ہے کیونکہ سیاستدانوں کی خفیہ ملاقاتوں کے نتائج بہت جلد سامنے آنے سے ان حلقوں کی سیاست کو تبدیل کردیں گے جس کی بڑی وجہ سیاستدانوں کے آپس میں اندرون خانہ سیاسی اختلاف بتائے جا رہے ہیں۔