چین اور بھارت ایرانی تیل کے سب سے بڑے خریدار بن گئے
تہران (اے پی پی) ایران نے مارچ کے مہینے میں ایشیائی اور یورپی ملکوں کو روزانہ 21 لاکھ بیرل خام تیل برآمد کیا ہے۔ ایران کی پٹرولیم کی وزارت کے حوالے سے ارنا نیوزنے خبر دی ہے کہ چین اور بھارت ایرانی تیل کے سب سے بڑے خریدار ہیں جو مجموعی طور پر ایران سے روزانہ ایک ملین بیرل سے زائد تیل خریدتے ہیں۔خبروں میں کہا گیا ہے کہ توقع ہے کہ اپریل میں چین اوربھارت کے لئے ایرانی تیل کی برآمدات تقریبا13 لاکھ بیرل یومیہ ہو جائے گی۔