بھارت میں عام آدمی سمیت سب خطرے میں ہیں مودی کے جیتنے سے پیداہوئی اُمید مَر گئی، یشونت سنہا
نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) سابق بھارتی وزیر خزانہ اور بی جے پی کے رہنما یشونت سنہا مودی سرکار پر برس پڑے، صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2014 کے انتخابی نتائج سے پیدا ہونے والی اُمید دَم توڑ گئی، بھارت میں عام آدمی سمیت سب خطرے میں ہیں۔ بدعنوانی نے سر اٹھا لیا ہے، کسان پریشان ہیں، عورتیں محفوظ نہیں، اقتصادی صورتحال خطرناک ہے، نوکریوں کا کال ہے۔