دو منشیات فروش گرفتار بھاری مقدار میں چرس برآمد
لاہور (نامہ نگار)پولیس نے باٹا پور کے علاقے سے دو منشیات فروش گرفتار کر کے بھاری مقدار میں منشیات اور رائفل برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق باٹا پور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش منیر اور اقبال کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے گیارہ کلو چرس، بیس بوتلیں شراب اور بارہ بور رائفل برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیاہے۔