مانگا منڈی: ڈاکوئوں کے ہاتھوں قتل ہونے والے تاجر کی نماز جنازہ ادا ،سپرد خاک
مانگامنڈی ( نامہ نگار) ڈاکوئو ں کے ہاتھوں قتل ہونیوالے تاجر حسن علی شیخ کی نماز جنازہ گورنمنٹ ہائی سکول میں ادا کی گئی۔ مرحوم کے جنازہ میں ہر مکتبہ فکر کے لوگوں نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی۔ اور مرحوم حسن علی شیخ کو آبائی قبرستان میں ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپردخاک کر دیا گیا۔