فیکٹری ایریا کے علاقہ سے 40 سالہ شخص کی نعش برآمد
لاہور (نامہ نگار)فیکٹری ایریا کے علاقہ سے 40سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق فیکٹری ایریا کے علاقہ ملت روڈ پر 40سالہ شخص کی لاش دیکھ کر راہگیروں نے پولیس کو اطلاع کی۔ جس پرپولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے بھجوادی ہے۔پولیس کے مطابق مرنے والا حلیے سے بھکاری معلوم ہوتا ہے۔