ہائیکورٹ: ماحولیاتی آلودگی کیخلاف درخواست پر ماحولیاتی کمیشن کے سر براہ سے جواب طلب
لاہور(وقائع نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے ماحولیاتی آلودگی کے خلاف دائر درخواست پر ماحولیاتی کمیشن کے سربراہ ڈاکٹر پرویز حسن سے27 مئی کو رپورٹ طلب کر لی۔درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں شامل ہو چکا ہے۔ قوانین پر عمل درآمد نہ ہونے اور غیر موثر قوانین ماحولیاتی آلودگی کا باعث بن رہے ہیں، اور بیماریاں پھیل رہی ہیں۔، عدالت نے ماحولیاتی کمیشن قائم کر کے محکمہ ماحولیات کو سفارشات پر عمل درآمد کا حکم دیا تھا جس پر عمل درآمد ہی شروع نہیں ہو سکا، عدالت ماحولیاتی کمیشن کی سفارشات کی روشنی میں محکمہ ماحولیات کو اقدامات کرنے کا حکم دے۔