ڈپٹی پوسٹ ماسٹر جنرل، ایڈمنسٹریٹر لاری اڈہ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائی کورٹ نے ایڈمنسٹریٹر لاری اڈہ شاہد حسین قاسم کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے ۔ درخواست گزارنے نشان دہی کی کہ درخواستگزار لاری اڈہ بس اسٹینڈ پر اپنی ٹرانسپورٹ کھڑی نہیں کرتے جبکہ ایڈمنسٹریٹر لاری اڈہ کی جانب سے ان پر اڈہ فیس کا اطلاق کیا جا رہا ہے ۔ لاہور ہائی کورٹ نے ڈپٹی پوسٹ ماسٹر جنرل معظم منور کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے ۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ مبارک علی طویل عرصے سے محکمہ پوسٹ آفس میں بطور عارضی ڈاکیے کے طور پر کام کر رہا ہے ۔عدالت کے حکم کے باوجود مبارک علی کو مستقل نہیں کیا جا رہا ہے۔