چوری، ڈکیتی کی بڑھتی وارداتوں کیخلاف مانگا منڈی میں ہڑتال، تاجروں کا احتجاج
مانگا منڈی ( نامہ نگار) ڈکیتی ۔قتل۔راہزنی اور چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے خلاف مانگامنڈی میں مکمل طور پر شٹر ڈائون اور ہڑتال ۔ سینکڑوں تاجروں کا پولیس کے خلاف شدید احتجاج۔ تاجروں اور شہریوں کے مطابق مانگامنڈی میں ایک ہی رات میں 3سے چار تک ڈکیتی کی وارداتیں ہو رہی ہیں۔ ڈاکو سر عام اسلحہ لیکر دندناتے پھر رہے ہیں۔صرف چند روز میں درجنوں ڈکیتی اور قتل کی وارداتیں ہو چکی ہیں۔ پولیس علاقہ میں امن و امان قائم رکھنے اور ڈکیتی کی وارداتوں پر قابو پانے میں مکمل طور پر نا کام ہو چکی ہے ۔ ایس ایچ او مانگا مستنیر اتنے با اثر ہیں کہ وہ تین مرتبہ اسی تھانہ میں تعینات ہو چکے ہیں۔