شہری کو اسسٹنٹ ایجوکیٹر بھرتی نہ کرنے کیخلاف درخواست پر سیکرٹری تعلیم کو نوٹس
لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائی کورٹ نے شہری کو اسسٹنٹ ایجوکیٹر بھرتی نہ کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سیکرٹری تعلیم پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ میرٹ پر انے کے باوجود بھرتی نہیں کیا گیا۔