فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، غیر معیاری اشیا فروخت کرنے پر 4 پوائنٹس سیل
لاہور(نیوزرپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیمز نے کارروائیاںکرتے ہوئے غیر معیاری خوراک مہیا کرنے پر 4فوڈ پوائنٹس کو سیل کر دیا گیا۔ 7فوڈ پوائنٹس کو صفائی کے ناقص انتظامات، حشرات کی بھرمار اور زائدلمعیاد خوراک کی موجودگی پر 61,000ہزار کے جرمانے عائد کیے جبکہ بھاری مقدار میں مضر صحت خوراک تلف، قوانین کی خلاف ورزیوں پر 65 کو وارننگ نوٹسز جاری کئے گئے۔