نیپرا کا غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پرکے الیکٹرک کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ
اسلام آباد(قاضی بلال)نیپرا نے کراچی میںغیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کرنے پر کے الیکٹرک قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ نیپرا کی پانچ رکنی کمیٹی نے کراچی میں تین روزہ دورہ کے بعد اپنی رپورٹ جار ی کردی ہے ۔ نیپرا کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی)کی جانب سے گیس کی عدم فراہمی کی وجہ سے کے الیکٹرک نے لوڈشیڈنگ کی جس کی وجہ سے عوام کو اذیت کا سامنا کرنا پڑا ۔ نیپرانے حکومت کو ایڈوائزری جاری کی ہے جس میں کہا جائے گا کہ فوری طور پر کے الیکٹرک کی 190ایم ایم سی ایف ڈی گیس بحال کرائی جائے ۔ کمیٹی کے مطابق کے الیکٹرک کا متبادل نظام جو تیل ہائی سپیڈ ڈیزل چلنے والے پلانٹ کورنگی اور بن قاسم پلانٹ میں ہیں وہ گیس کے ساتھ ساتھ تیل سے بھی چلائے جا سکتے تھے لیکن کے الیکٹرک نے تیل والے پلانٹ نہ چلا کر غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ، مارچ دوہزار اٹھارہ سے دس اپریل دوہزارہ اٹھارہ تک بی کیو پی ایس (بن قاسم )صبح کے وقت نہیں چلائے گئے ۔ نیپرا نے فور ی طور پر کے الیکٹرک کے خلاف قانونی کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ بھی ہدایت کی ہے کہ کے الیکٹرک کے سی سی پی پی اور بن قاسم پلانٹ ٹو (بی کیو پی ایس )کو متبادل ذرائع یعنی تیل و ہائی سپیڈ پر منتقل کرے ۔ نیپرا نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ کے الیکٹرک رمضان کے مہینے میں سحر و افطار میں لوڈشیڈنگ نہ کرے ۔