پاکستان تحریک انصاف گلا لئی کی رجسٹریشن کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست جمع
اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے اپنی سیاسی جماعت پاکستان تحریک انصاف گلالئی کی رجسٹریشن کے لئے الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کرا دی،عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ ن لیگ کے جنوبی پنجاب سے پانچ ایم این ایز نے مجھے کہا تھا کہ ہمیں اپنی جماعت میں شامل کریں،اپنی سیاسی جماعت میں آزمائے ہوئے اور ناکام لوگوں کو شامل نہیں کریں گے،ہم نے دیگر جماعتوں کے ایم این ایز اور ایم پی ایز کو اپنی جماعت میں شامل نہیں کرنا نئی قیادت کو موقع دینا ہے،عمران خان نے کہا تو تھا نئے لوگوں کو موقع دیں گے لیکن وہ پھر انہیں لوگوں کولیناشروع ہو گئے ، پارٹی رجسٹرڈ ہو جائے تو عام انتخابات میں بھر پور حصہ لیں گے۔ عائشہ گلالئی نے دو لاکھ روپے اور دوہزار پارٹی ممبران اور عہدیداروں کے ناموں کی فہرست بھی فراہم کر دی۔