حکومت بینکوں کا اہم کردار برقرار رکھنے میں سہولت دیگی‘ مشیر خزانہ
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان بینکرز ایسوسی ایشن کے ایک وفد نے مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیر مملکت رانا افضل اور مشیر ریونیو ہارون اختر خان بھی موجود تھے۔ وفد نے اپنی بجٹ تجاویز پیش کیں۔ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ بینکنگ سیکٹر معیشت کو ترقی میں کردار ادا کر رہا ہے۔ حکومت بینکوں کے اہم کردار کو برقرار رکھنے میں سہولت دے گی۔ تجاویز پر غور کیا جائے گا۔