ڈسٹرکٹ کرکٹ چیمپئن شپ: انور شہید نے فاضل شاہ کلب کو 120 رنز سے ہرا دیا
خانیوال (نمائندہ نوائے وقت) ڈسٹرکٹ کرکٹ چیمپئن شپ میں انور شہید کرکٹ کلب خانیوال نے فاضل شاہ کرکٹ کلب کبیر والا کو 120 رنز سے ہرا دیا۔ انور شہید کرکٹ کلب خانیوال نے مقررہ 30 اوورز میں 232 رنز بنائے عمران مانی 64، محمد صدیق 5، محمد وسیم 46نعمان نے 24 رنز بنائے۔ فاضل کرکٹ کلب کبیر والا کی جانب سے علی اور منظر نے 2,2 وکٹ حاصل کیں۔ فاضل کرکٹ کلب کبیر والا کی پوری ٹیم 112 رنز پر آئوٹ ہو گئی۔ محمد رمضان 37، وسیم نے 19 رنز بنائے۔ انور شہید کرکٹ کلب خانیوال کی جانب سے حاجی عمردراز سیال نے 5 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جبکہ عمران مانی 2، صفدر نیازی نے 1 وکٹ حاصل کی۔