آن لائن اور ڈسٹرکٹ کرکٹ چیمپئن شپ فائلیں جمع کرانے کا آج آخری دن
ملتان( سپورٹس رپورٹر) ڈی سی اے ملتان عبوری کمیٹی کے ممبران میاں سلمان نجیب نے کہا ہے کہ آئن لائن ویب سائٹ کیلئے 27کلبوں نے اور ڈسٹرکٹ کرکٹ چیمپیئن شپ کیلئے 21کلبوں نے کھلاڑیوں کے مکمل کوائف کے ساتھ اپنی فائلیں جمع کرادی ہیں۔ تاہم آج آن لائن اور ڈسٹرکٹ چیمپیئن شپ کیلئے فائلیں جمع کرانے کا آخری دن ہے۔ جس کے بعد کوئی بھی فائل وصول نہیں کی جائیگی۔ تاہم تمام کلبوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آج رات تک اپنے کلب کی فائلیں جمع کرادیں۔