جھنگ: 2 گھنٹے کی مسلسل جدوجہد کے بعد مرغی کا چوزہ اور بیل ریسکیو کرلیا گیا

Apr 18, 2018

جھنگ (نامہ نگار) ریسکیو اہلکاروں نے 2 گھنٹے جدوجہد کے بعد ایک چوزے اور بیل کو ریسکیو کرلیا۔ بہاری کالونی میں ایک گھر میں لال پمپ کے بورڈ والے تنگ پائپ میں مرغی کا چوزہ گر گیا۔ پائپ تیس فٹ گہرا تھا۔ دو گھنٹے آپریشن کے بعد چوزے کو زندہ پائپ سے نکال لیا۔ علاوہ ازیں چنیوٹ روڈ اڈا کھیوا کے قریب کنویں میں بیل گر گیا جسے ریسکیو اہلکاروں نے نکال لیا۔

مزیدخبریں