الیکشن کمشن نے سرگودھا میں حلقہ بندیوں پر اعتراضات مسترد کردئیے
سرگودھا (نامہ نگار) الیکشن کمشن نے سرگودھا کی قومی اسمبلی کی حلقہ بندیوں پر اعتراضات مسترد کردیئے۔ الیکشن کمشن نے میانوالی‘ سرگودھا کی حلقہ بندیوں پر محفوظ فیصلہ گزشتہ روز سنایا ضلع میانوالی کی حلقہ بندیوں پر اعتراضات پر فیصلہ کے تحت قانونگو موسیٰ خیل کے پٹوار سرکل ابا خیل‘ سلطان والہ شرقی‘ چھدرو کو این اے 95 سے نکال کر این اے 96 میں شامل کر دیا۔ سرگودھا کی قومی اسمبلی کی حلقہ بندیوں پر اٹھائے جانیوالے تمام اعتراضات مسترد کردیئے۔