اہلیت کیس‘ خواجہ آصف نے بیرون ملک ملازمت کے حوالے سے مزید دستاویزات ہائیکورٹ میں جمع کرا دیں
اسلام آباد (وقائع نگار) وزیر خارجہ خواجہ آصف نے اپنی اہلیت کے حوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیرسماعت مقدمے میں بیرون ملک ملازمت کے حوالے سے مزید دستاویزات جمع کروا دیں۔ بنچ نے درخواست گزار پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کے کونسل سے استفسار کیا کہ انہیں تو کوئی اعتراض نہیں ہے جس پر درخواست گزار کے کونسل نے کہا کہ انہیں اعتراض نہیں۔ عدالت نے خواجہ آصف کے کونسل کو کہاکہ اس کیس کا فیصلہ محفوظ ہے جو کچھ جمع کرانا ہے تحریری طور پر جمع کرائیں۔