’’بجلی کی آنکھ مچولی‘‘
مکرمی! پاکستان اللہ تعالیٰ! کی طرف سے ہمارے لیے بے شمار نعمتوں میں سے ایک نعمت ہے۔ پاکستان قدرتی دولت سے مالا مال ہے۔ جہاں چاروں موسم، موسم سرما، موسم خزاں، موسم گرما، موسم بہار کی صورت میں دستیاب ہوتے ہیں۔ بد قسمتی سے موسم گرما کے شروع ہوتے ہی بجلی کی آنکھ مچولی شروع ہو جاتی ہے۔ شہری علاقوں میں ایک گھنٹہ آتی اور ایک گھنٹہ بند رہتی ہے۔ جبکہ دیہی علاقوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کئی گنا زیادہ ہے۔ آپ کی وساطت سے اربابِ اقتدار اور اختیارات کی خدمت میں ایک تجویز ہے کہ جس شخص کے نام پہ بجلی کا میٹر ہو گورنمنٹ اس کے نام پہ ایک سولر پینل اور ایک ڈی سی پنکھا آسان اقساط پہ مہیا کریں۔ اقساط کی ادائیگی بجلی کے بلوں کے ذریعے ہونی چاہیے۔ اس طرح بجلی پہ لوڈ بھی کم پڑے گا اور سولر پینل پہ خرچ کی گئی رقم بھی Re-cover ہو جائے گی۔(لائبریرین عامر کریم منگلا کینٹ (0300-8688730)