اڈا لاڑ اور مخدوم پور پہوڑاں میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے شہری پریشان
اڈا لاڑ( نمائندہ نوائے وقت) لاڑ، بستی نیو لاڑ وگردونواح میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری عوا م سراپا احتجاج فوری نوٹس لینے کامطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق لاڑ، بستی نیو لاڑ، قصبہ مڑل وگردونواح میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ تاحال جاری ہے لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ دس گھنٹے سے تجاوز کرگیا سب سے زیادہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ باقر پور لائن میں ہورہا ہے جس سے علاقہ میں شدید اضطراب پایاجارہا ہے۔ اس موقع پر رانا اشرف، محمد باسط، رانا وحید، شیخ اقبال سرور، ڈاکٹر محمد شکیل مرزا، گلفام جبار، ملک عامر اللہ بچایا ودیگر نے میپکو چیف سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔مخدوم پور پہوڑ اں سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق مخدوم پور میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا محال کردیا۔ مخدوم پور اور گردونواح میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ 12گھنٹے سے تجاوز کرگئی ہے صبح نماز کے وقت 2گھنٹے بجلی نہیں ہوتی اور شام کے وقت کافی لمبی لوڈ شیڈنگ رہتی ہے جسکی وجہ سے نومولود بچے بھی کئی بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں۔ گیس بھی سارا سارا دن اور رات غائب رہتی ہے۔ گھروں میں کھانا پکانے کے ٹائم پر بھی چولہے ٹھنڈے پڑے رہتے ہیں اہل علاقہ نے واپڈا گرڈ اسٹیشن مخدوم پور کے خلاف نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔