عام انتخابات میں سر اٹھا کر جائینگے اور جیتیں گے: توصیف شاہ
لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ ن کے چیف آرگنائزر سید توصیف شاہ ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے کہاہے کہ عام انتخابات میں سر اٹھا کر جائیں گے اور جیتیں گے۔ مسلم لیگ (ن) ملک کی مقبول ترین جماعت بن چکی ہے۔ نوازشریف نے پارٹی کو خون پسینہ دے کر عوام میں مقبول بنایا ہے۔ کل تک زرداری کو بیماری کہنے والے کے لئے آج وہ پاک صاف کیسے ہو گئے، یہ عوام الیکشن میں پوچھیں گے، مسلم لیگ ن جمہوریت کے استحکام، سیاسی رواداری کے فروغ اور عوامی خدمت کے ایجنڈا پر عمل پیرا رہے گی، ماضی کے حکمرانوں نے بجلی منصوبوں کے لئے صرف زبانی جمع خرچ کیا اور ان کی مجرمانہ غفلت کے باعث لوڈشیڈنگ میں بے پناہ اضافہ ہوا اب لوڈشیڈنگ قصہ پارینہ بن چکی ہے۔