گیتا کے والدین کی تلاش میں ناکامی کے بعد اس کیلئے دولہے کی تلاش شروع
نئی دہلی (آئی این پی)بھارتی حکومت نے پاکستان کی جانب سے واپس بھیجے جانے والی قوت سماعت اور گویائی سے محروم گیتا کے والدین کو ڈھونڈنے میں ناکامی کے بعد اس کیلئے دولہے کی تلاش شروع کردی اور شادی کرنے والے کو گھر ، نوکری اور گاڑی دینے کا بھی اعلان کر دیا۔بھارتی میڈیا کا کہناہے کہ بھارت میں اب تک گیتا کیلئے 12 افراد کے رشتے آئے ہیں جن کی جانچ پڑتا گیتا کی دیکھ بھال کرنے والی این جی او کر رہی ہے جس کے بعد تمام تفصیلات بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کو بھیجی جائیں گی ۔دولہے پسند کرنے کے بعد اسے بھارتی حکومت سرکاری نوکری ، گھر اور ایک گاڑی بھی فراہم کرے گی ۔واضح رہے کہ قوت سماعت اور گویائی سے محروم بھارتی لڑکی گیتا پاکستان رینجرز کو سمجھوتہ ایکسپریس میں ملی اور ان کے ساتھ کوئی بھی نہیں تھا اور وہ اس وقت محض 8 سال کی تھیں جس کے بعد مرحوم عبدالستار ایدھی نے اس بچی کو اپنے سینے سے لگایا اور اس کی دیکھ بھال کا بیڑا ٹھایا تاہم 16 اکتوبر 2015 کو گیتا کو بھارت واپس بھجوا دیا گیا ۔