ہائیکورٹ نے یونین کونسلز فنڈز ارکان اسمبلی کو دینے کیخلاف درخواست فیصلے کیلئے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو بھجوا دی
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے یونین کونسلوں کے فنڈز ایم این اے اور ایم پی اے کو دینے کے خلاف دائر درخواست سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو فیصلے کے لئے بھجوا دی ہے۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ درخواستگزاروں کو سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کیا جائے۔ ہائیکورٹ نے چیئرمینوں کی درخواستوں پر سماعت کی۔ درخواستوں میں خادم اعلیٰ پنجاب کے "صاف ساتھ پروگرام " کے تحت ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز کی غیر منصفانہ تقسیم کے اقدام کو چیلنج کیا گیا تھا۔ عدالت نے دوران سماعت قرار دیا کہ بادی النظر میں ایسی سکیمیں یونین کونسلوں کے منتخب نمائندوں کے لئے ہوتی ہیں۔