مظفرگڑھ میں ایپکا کا دھرنا‘ ریلی نکالی‘ دفاتر کی تالہ بندی
مظفرگڑھ(نامہ نگار)آل پاکستان کلرکس ایسوسی کی اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی دھرنا اور ریلی.دفاتر کی تالہ بندی سے دور دراز سے آئے سائلین کو پریشانی کا سامنا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر آفس مظفرگڑھ میں ملازمین نے اپنے حقوق کے لیے احتجاجی دھرنا دیا دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی جنرل سیکرٹری ایپکاملک شاکر وگ سمیت ساجد بخاری،ممتاز کھرل، عابد، مہر ریاض،ملک سعید سندیلہ، ککھ ریاض لفاری راشد رحیم عرف راجو اور جام عبدالحمید نے اپنے خطاب میں کہا کہ جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوتے ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔ انہوں کا مطالبہ تھا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کیاجائے، پنجاب حکومت 60 فیصد ایڈہاک الاؤنس کو بنیادی تنخواہ میں ضم کرے،یوٹیلیٹی الاؤنس اور موجودہ شرح کے مطابق ہاوس رینٹ، گروپ انشورنس اور بینڈولنٹ فنڈدیاجائے، سرکاری ملازم کی کم از کم تنخواہ 1 تولہ سونے کے برابر ہونی چاہیے احتجاج کے اختتام پر 100 سرکاری ملازمین کا قافلہ ملک شاکر وگ حق نواز تنویر کی زیر قیادت اسلام آباد کیلئے روانہ ہو گیاجو کل سارے پاکستان کے سرکاری ملازمین کے ساتھ اپنے مطالبات کے حق میں پارلیمنٹ کے سامنے بھرپور احتجاج کریں گے.جبکہ اہلکاروں نے ڈی. سی آفس سے کچہری چوک تک ریلی بھی نکالی. ایپکا کی ھڑتال اور تالہ بندی کی وجہ سے دور دراز سے آئے سائلین کو اپنے کام نہ ھونے کی وجہ سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔