سی پیک سے فوائد کیلئے قو می ہم آہنگی کی ضرورت ہے،اسپیکر بلو چستان اسمبلی
کوئٹہ (نمائندہ نوائے وقت)اسپیکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ حمید خان درانی نے کہا ہے سی پیک حساس منصوبہ ہے ہمیں اسکے مختلف پہلوئوں سے فائدہ حاصل کر نے لئے صوبائی اور قومی سطح پر ہم آہنگی پیدا کر نے کی ضرورت ہے ،سی پیک سے پیداہونے ثقافتی تبدیلی اور مقامی آبادی کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لئے موثر قانون سازی کی ضرورت ہے،وفاق کو یہ واضع کرنے کی ضرورت کہ بلوچستان کو سی پیک سے کیا فوائد ملیں گے ،صوبے کو بھی منصوبے سے فائدہ حاصل کر نے کے لئے تیاری کر نے کی ضرورت ہے ،یہ بات انہوں نے منگل کو بیوٹمز میں سینٹر آف ایکسیلینس برائے سی پیک کے زیر اہتمام چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے سے بلوچستان میں پیدا ہونے والے صنعتی اور شہری آبادی کے مواقعوں کے عنوان سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی،اس موقع پر بلوچستا ن اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عبدالرحیم زیارتوال، وائس چانسلر بیوٹمز احمد فارق بازئی،سینٹر آف ایکسیلینس برائے سی پیک کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر شاہد رشید،کمشنر کوئٹہ ڈویژن جاوید احمدشاہوانی،سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیات اسفند یارکاکڑ،اقتصادی یونٹ پنجاب کے خرم افضل ، گوادر پورٹ اتھارٹی کے چیئر مین منیر جان ،ڈاکڑ سلیم جنجوعہ ،مزمل ضیائ،عدنان خان،احمد عزیز تارڑ سمیت دیگر بھی مو جود تھے ،اسپیکر راحیلہ حمید خان درانی نے کہا کہ سی پیک منصوبے پر اسمبلی میں بات چیت ہوئی ہے آج پہلی بار بلوچستان میں ایسی کانفرنس دیکھی ہے کہ جس سے ہمیں اس منصوبے کے حوالے سے پتا چلے گاہر پاکستانی اور بلوچستا نی چاہتاہے کہ سی پیک کامیاب ہو یہ منصوبے نہ صرف پاکستان بلکے خطے کے لئے بھی گیم چینجر ہے ہم ایک منصوبے میں داخل ہوگئے ہیں جس پر دنیا کی نظریں ہیں ہمیں اپنی ذہانت سے اسے تکمیل تک پہنچا نا ہے،انہوں نے کہا کہ سی پیک کے حوالے سے آنے والی تبدیلی کے نتیجے میں شہریوں کے قانونی حقوق کاتحفظ بہت اہم مسئلہ ہے گوادر کے مقامی لوگوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے ہم نے کیا اقدامات کئے ہیں ؟ پوری دنیا میں منصوبوں پر کام ہوتا ہے اور وہاں کے لوگوں کے حقوق کا تحفظ کیا گیا ،کیونکہ اب ہمارے پاس قانون سازی کے لئے وقت کم ہے لیکن ہم سب کی ذمہ داری کہ ہم مقامی آبادی کا تحفظ کریں یہ نہ ہوکہ پوری دنیا یہاں آجائے اور جس ترقی کے ہم خواب دیکھ رہے ہیں اس سے ہماری آبادی کو کوئی فائدہ نہیں ہو،ہمیں سعودی عرب،دبئی جیسے شہریت،حق رائے دہی، جائیداد خریدنے کے قوانین بنا نے کی ضرورت ہے۔
اسپیکر بلو چستان